پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا ہوسٹلز سے تمام اے سی اتارنے کا حکم

04:38 PM, 11 Oct, 2024

(ویب ڈیسک )   پنجاب یونیورسٹی کے ہوسٹلز میں اجازت کے بغیر ائیرکنڈشنرز کا استعمال کرنے پر   وائس چانسلر نے   ہوسٹلز سے تمام اے سی اتارنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  لاکھوں روپے کی بجلی چوری ہونے پر اے سی اتارنے کا فیصلہ کیا گیا، یونیورسٹی ہوسٹل میں اے سی کا استعمال غیر قانونی ہے، یونیورسٹی ہوسٹل میں اے سی لگانے کی اجازت نہیں۔

 ذرائع کے مطابق   پنجاب یونیورسٹی ہوسٹل میں صرف بیرون ممالک کے طلبا اور بیمار اے سی لگاسکتے۔ائیرکنڈشنرز اور ہیٹرز کی روک تھام کے لیے سرکٹ بریکرز لگانے کی ہدایت کردی گئی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  ہاسٹلز میں طلبا و طالبات بغیر بل ادا کیے گھنٹوں اے سی استعمال کرتے ہیں، ہاسٹلز میں اے سی، ہیٹرز کے استعمال سے بجلی کے بلوں کا اضافی بوجھ ہے، یونیورسٹی ہوسٹل میں رہائش کا ماہانہ کرایہ 2 ہزار روپے ہے،  بجلی کے بلوں کی مد میں یونیورسٹی کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

مزیدخبریں