صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

05:19 PM, 11 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیلورز ایسوسی ایشن کے مطابق   سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد   سونا 2 لاکھ 73 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگیا۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 2315 روپے کا اضافہ ہوا،  10 گرام سونا 2 لاکھ 34 ہزار 825 روپے پر پہنچ گیا ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم ہے۔

ادھر   عالمی مارکیٹ میں سونا 27 ڈالر کے اضافے سے 2640 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

مزیدخبریں