اداکارہ شازل شوکت نے لائیو شو اپنی شادی کا اعلان کر دیا

07:00 PM, 11 Oct, 2024

ویب ڈیسک:پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ شازل شوکت نے لائیو شو کے دوران اظہارِ محبت کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کر دیا۔

اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات چیت کی، اداکارہ نے راز فاش کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی زندگی میں ایک خاص شخص موجود ہے، جس سے وہ بے پناہ محبت کرتی ہیں۔ 

اداکارہ نے بتایا کہ اس شخص کو ’بے بی‘ کہہ کر مخاطب کرتی ہوں اور دورانِ شو انہوں نے محبت کا اعتراف کرتے ہوئے ’ بے بی آئی لو یو‘ کا نعرہ بھی لگایا، شازل شوکت کا یہ بے باک انداز دیکھ کر میزبان نے کہا کہ جس طرح آپ نے لائیو شو میں اظہارِ محبت کیا ہے لگتا ہے چند مہینوں میں شہنائیاں بجنے والی ہیں، جس پر اداکارہ خاموش رہیں اور انہوں نے اثبات میں اپنا سر ہلا کرحامی بھری۔

شازل شوکت نے پروگرام میں اس خاص شخص کی خوبیاں بھی بیان کیں اور بتایا کہ وہ ہر چھوٹے بڑے شخص کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آتا ہے، مجھے اس کی یہی ادا بے حد متاثر کرتی ہے، اس کی جانب متوجہ کرتی ہے کہ وہ ناصرف اپنے اردگرد بلکہ میرے اردگرد موجود تمام افراد کی عزت کرتا ہے اور سب کے ساتھ پیار و محبت سے پیش آتا ہے۔

مزیدخبریں