سافٹ ویئر کمپنی کا سی ای او 200 فٹ کی بلندی سے گرکر جاں بحق

10:54 PM, 11 Oct, 2024

ویب ڈیسک: امریکا میں ایک سافٹ ویئر کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) دوران ہائیکنگ 200 فٹ کی بلندی سے گر اپنی جان گنوا بیٹھا۔

امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملٹی ملینئر اور سافٹ ویئر کمپنی کے سی ای او 40 سالہ جسٹن بنگھم 200 فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک ہوگئے،نیشنل پارک سروس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا، جب جسٹن بنگھم تین دیگر کوہ پیماؤں کے ساتھ تھے اور سبھی اپنے اجازت نامہ کے مطابق سفر میں مصروف تھے۔

 زائین نیشنل پارک کی ٹیکنیکل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم اور واشنگٹن کاؤنٹی شیرف کے اہلکار حادثے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئے اور جسٹن بنگھم کو طبی امداد دی گئی، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ ہائیکنگ کے دوران جنوبی افریقا کے پہاڑوں میں لاپتہ ہونے والی امریکی خاتون کی لاش برآمد کرلی گئی،امریکی ریاست نارتھ کیرولینا سے تعلق رکھنے والی طالبہ بروک شیوورنٹ کیپ ٹاؤن میں ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) میں انٹرن شپ کر رہی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سالہ امریکی طالبہ کی ہفتے کو لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جب وہ ہائیکنگ کے لیے ٹریکنگ ایپ استعمال کر رہی تھی جس کی اپڈیٹ آنا بند ہوگئی تھی اور طالبہ سے رابطہ نہیں ہورہا تھا۔

مزیدخبریں