لاہور(پبلک نیوز) سابق خاتون اول کلثوم نواز کی آج تیسری برسی منائی جا رہی ہے، اس موقع پر ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹر پر ایک جذباتی پیغام میں اپنے خیالات کا اظہار کیا.
مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی ایک دن ایسا نہیں گزرا جب میں نے آپ کو شدت سے یاد نہ کیا ہو۔ آپ کے بغیر زندگی پہلے جیسی نہیں رہی۔ اللہ آپ کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے۔ آمین
قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا بیگم کلثوم نوازکی برسی پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی وفات شریف خاندان کے لئے ایک بہت بڑا صدمہ تھا اور ہے ، تین سال گزرگئے ہیں لیکن پورا خاندان ان کی وفات کے صدمے کو بھلا نہیں پایا. ان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز ایک دین دار، اسلامی ومشرقی اقدار پر کاربند گھریلو خاتون تھیں، ان کی دانش مندی اور بصیرت مثالی تھی، آئین اور جمہوریت کے لئے انہوں نے تاریخی کردار ادا کیا، آمریت کے خلاف وہ سڑک پر نکلیں تو قوم نے ان کا بھرپور ساتھ دیا.