نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

10:54 AM, 11 Sep, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی۔ کھلاڑی چارٹر فلائٹ بی جی 4031 کے زریعے اسلام آباد پہنچے۔ نیوزیلینڈ کرکٹ ٹیم نے 18 سال بعد پاکستان میں قدم رکھ دیا. نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے ڈھاکہ سے اسلام آباد ایئرپورٹ لینڈ کرلیا. نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم چارٹر فلائٹ بی جی 4031 کے ذریعے اسلام آباد پہنچی. اسلام آباد پہنچنے پر مہمان ٹیم کا نجی ہوٹل میں کووِڈ ٹیسٹ ہوگا. کورونا ٹیسٹ منفی انے پر مہمان ٹیم کو پریکٹس کرنے کی اجازت ملے گی.

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا 15 ستمبر کو انٹر سکواڈ میچ شیڈول ہے. پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ تین میچوں پر مشتمل ایک سیریز کا پہلا میچ 17 ستمبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا.

مزیدخبریں