کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابی مہم کا وقت ختم

11:00 AM, 11 Sep, 2021

شازیہ بشیر
پبلک نیوز: ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹس بورڈز میں انتخابی مہم کا وقت ختم۔ 42 کنٹونمنٹ کے 219 وارڈز میں انتخابی سامان کی ترسیل کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل آج ترسیل کی جائے گی۔ انتخابات میں کل15سو سے زائد امیدوار حصہ لے رہے۔ 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں تمام سیاسی جماعت کے 1559 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔ پنجاب میں20 ، خیبرپختونخوا 11 ، سندھ 8 اور بلوچستان میں 3 کنٹونمنٹ 21 لاکھ 97 ہزار741 سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔ عملے کے تربیت کے بعد ذمہ داریاں بھی تفویض کردی گئی۔ بلیٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل ہونے کے بعد رینجرز کی تحویل میں محفوظ کردیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے سیکورٹی پلان مرتب کرلیا۔ رینجرز اور ایف سی کی خدمات حاصل کرنے کیلئے وزارت داخلہ سے رجوع۔ حساس پولنگ اسٹیشن پر پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز بھی تعینات کی جائے گی۔
مزیدخبریں