الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک ہو سکتی ہے؟

12:00 PM, 11 Sep, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ای وی ایم کے حوالے سے اپوزیشن پروپگنڈاکررہی ہے۔ حکومت انتخابات کی شفافیت یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ آزادانہ اور شفاف انتخابات پی ٹی آئی کا منشور ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام سب جانتے ہیں ملک میں انتخابات کیسے ہوتے ہیں۔ ہم ووٹ ہی اس حاصل کرکے آئے کی ریفارمز لائیں گے، ہربار ہارنے والی پارٹی دھاندلی کا رونا رورہی ہے۔ 2017 کی رپورٹ میں ای وی ایم کوفیل کیا گیا۔ ای وی ایم ایلفی ڈالنے سے خراب نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں اپوزیشن شفاف الیکشن سے گھبراتی کیوں ہے۔ ای وی ایم کسی قسم کا کنکشن نہ ہونے سے ہیک نہیں ہوگی۔ کہتے ہیں ہم الیکشن کمیشن پر حملہ آرو ہوئے ہیں۔ اسی الیکشن کمیشن کے سامنے ن لیگ نے احتجاج کیا تھا۔ مریم اورنگزیب نے آج تک کونسلر کا الیکشن نہیں لڑا۔ آپ نے نسل در نسل اس خاندان کی خدمت کرنی ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا کوئی ایک بیانیہ نہیں ہے۔ نواز اور شہباز دونوں ایک سکے کے ایک ہی رخ ہیں۔ الیکشن تو انشااللہ ای وی ایم سے ہی ہوں گے۔
مزیدخبریں