اسرائیلی جیل سے فرار ہونے والے 4 قیدی دوبارہ گرفتار

12:07 PM, 11 Sep, 2021

حسان عبداللہ

یروشلم(ویب‌ڈیسک) اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 4 فلسطینیوں کو گرفتار کیا جو گلبوا سکیورٹی جیل سے فرار ہوئے۔

اسرائیلی حکام شمالی اسرائیل کی ہائی سکیورٹی جیل سے فرار ہونے والے بقیہ فلسطینیوں کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں ، جو کئی مہینوں سے کھودی گئی سرنگ کے ذریعے فرار ہو گئے تھے۔یہ فرار 20 سالوں میں اسرائیلی جیلوں میں پیش آنے والا پہلا واقعہ تھا.

فلسطینی دھڑوں نے اسرائیلی جیل سے فرار کی تعریف کرتے ہوئے اسے بہادرانہ عمل قرار دیا تھا۔دوسری جانب اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی میں حماس تنظیم کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی جمعے کی شب اسرائیل کی سمت داغے جانے والے راکٹوں کے جواب میں کی گئی۔

مزیدخبریں