پاکستان میں پانی بحران کا خطرہ ٹل گیا؟

03:00 PM, 11 Sep, 2021

احمد علی
لاہور ( پبلک نیوز) دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال، واپڈ کی جانب سے پانی کی صورتحال بارے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ واپڈا کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد 1لاکھ 38 ہزار 800کیوسک اور اخراج 1لاکھ38 ہزار کیوسک ہے۔ منگلا میں پانی کی آمد22 ہزار400کیوسک اور اخراج 30 ہزارکیوسک ہے۔ چشمہ میں پانی کی آمد1 لاکھ 86ہزار600کیوسک اور اخراج 1لاکھ 53ہزارکیوسک ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 48ہزار 900کیوسک اور اخراج 17 ہزار200کیوسک ہے۔ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 18ہزار900کیوسک اور اخراج 18 ہزار900کیوسک ہے۔ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 48لاکھ45ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 38لاکھ 48 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ میں آج پانی کا ذ خیرہ 1 لاکھ 94 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 88لاکھ87 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
مزیدخبریں