سینئر وزیر پنجاب علیم خان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

04:30 PM, 11 Sep, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انھوں نے اپنے استعفیٰ سے متعلق وزیر اعظم سے اجازت بھی مانگ لی ہے۔ اس حوالے سے سینئر وزیر نے بتایا ہے کہ وہ چار ہفتے قبل وزیر سے ملے تو استعفیٰ کی اجازت مانگی۔ وزیر اعظم کی جانب سے اجازت ملنے پر وہ مستعفی ہو جائیں گے۔ تاہم یہ استعفیٰ ذاتی مصروفیات کی بنا پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ آج پنجاب کابینہ کے کئی وزرا کے محکموں میں ردوبدل کے حوالے سے خبریں منظر عام پر آئیں جن میں علیم خان کا بھی نام بھی شامل تھا۔ کابینہ میں ردوبدل وزرا کی تین سالہ کارکردگی کی بنا پر کیا جانے کی اطلاعات تھیں۔
مزیدخبریں