’جیالے ساتھ دیں، ہم نے سلیکٹڈ کو گھر بھیجنا ہے‘
05:30 PM, 11 Sep, 2021
لیہ ( پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ جیالے ساتھ دیں ہم نے سلیکٹڈ کو گھر بھیجنا ہے۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لیہ کے جیالوں نے دل جیت لیے۔ پیپلزپارٹی نے کسانوں اور مزدوروں کو حقوق دلوائے۔ غریب کے منشور پر مل کر عمل کریں گے۔ ہمارے دوست میدان چھوڑ چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے اتحادیوں نے پنجاب میں عمران خان کو فری ہینڈ دیا ہے۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتی۔ عوام تاریخی مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ ہر روز ایک نیا معاشی بم پھٹتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بجلی تو کبھی گیس تو کبھی پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔ جیالےپنجاب کےعوام کولاوارث نہیں چھوڑسکتے۔ پنجاب کےعوام کےساتھ تاریخی ظلم ہورہاہے۔ پنجاب کےعوام تاریخی مہنگائی،بےروزگاری کاسامناکررہےہیں۔ پارٹی چیئرمین نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا گیا۔ آج چینی ،چاول اور گندم امپورٹ کی جارہی ہے۔ سازش کے تحت پنجاب کو عوامی حکومت سے محروم رکھا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کسانوں کے ساتھ ناانصافی اور ظلم ہورہا ہے۔ جیالے ساتھ دیں ہم نے سلیکٹڈ کو گھر بھیجنا ہے۔