لاہور میں خواتین سے زیادتی کے آدھے مقدمات جھوٹے نکلے
06:00 PM, 11 Sep, 2021
لاہور (ویب ڈیسک) زندہ دلوں کے شہر میں مردہ دلی کی مثالیں قائم کرنے میں ریکارڈ قائم کیے جا رہے ہیں۔ شہر میں خواتین سے زیادتی کے واقعات پے در پے سامنے آ رہے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے ایک ایک رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ پچاس فیصد مقدمات سچ پر مبنی نہیں تھے۔ سال 2021 کے دوران اب تک درج کیے جانے والے زیادتی کے واقعات جھوٹے تھے۔ اب تک درج ہونے والے 368 مقدمات میں سے 113 کیس زیر سماعت ہیں۔ اس دوران پولیس کی جانب سے 86 مقدمات کے چالان کی تکمیل کرتے ہوئے عدالتوں میں جمع کرائے گئے۔ سامنے آیا ہے کہ 101 مقدمات عدم پیروی، صلح اور تفتیش کو بنیاد بنا کر خارج کر دیئے گئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق مقدمہ درج کرانے والی 42 خواتین ایسی بھی تھیں جنھوں نے اپنا میڈیکل تک نہ کرایا جبکہ بے گناہ 61 افراد کے خلاف درج کرائے مقدمات جھوٹے نکلے۔ پولیس کے مطابق خواتین سے زیادتی کے مقدمات میں مطلوب 72 ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی اور 14 ملزموں کو اشتہاری قرار دیا گیا۔