بھارتی میڈیا کا ایک اور بین الاقوامی جھوٹ پکڑا گیا
06:06 PM, 11 Sep, 2021
کابل (ویب ڈیسک) گودی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ نے طالبان کے ہاتھوں اپنی گرفتاری کی تردید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق افغان سیاسی لیڈر عبداللہ عبداللہ کی گرفتاری یا ان کو نہ معلوم مقام پر منتقل کیے جانے کا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔ انھوں نے اپنی ٹویٹ کے ذریعہ بھارتی میڈیا کا سفید جھوٹ قرار دے دیا۔ بھارتی صحافی نوین کپور نے صحافتی اقدار کی دھجیاں اڑاتے ہوئے عبداللہ عبداللہ کی من گھڑت خبر ٹوئٹ کی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افغان سیاسی سینئر لیڈر عبداللہ عبداللہ نے ہندوستانی صحافی نوین کپور پر جھوٹی خبر ٹوئٹ کرنے پر تنقید کی اور اس جھوٹ سے پردہ اٹھایا۔ جس کے بعد بھارتی صحافی کو اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا پڑا۔