پاکستان کا ملکہ برطانیہ کے انتقال پر یوم سوگ کا فیصلہ

10:01 AM, 11 Sep, 2022

احمد علی
وزیراعظم شہباز شریف نے آنجہانی ملکہ برطانیہ کی وفات پر یوم سوگ منانے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کل پیر12 ستمبر کو پاکستان میں یوم سوگ کے طور پر منایا جائے گا۔ اتوار کو وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزارت خارجہ نے وزیر اعظم کو ملکہ برطانیہ کی وفات پر سرکاری سطح پر یوم سوگ منانے کی تجویز دی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خارجہ کی تجویز کو منظوری دے دی ہے اور کابینہ ڈویژن کو متعلقہ انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خیال رہے کہ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ الیگزینڈرا میری ونڈسر 8 ستمبر کو 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔الزبتھ دوم 6 فروری 1952ء سے 8 ستمبر 2022ء کو اپنی موت تک 70 سال اور 214 دن برطانیہ کی ملکہ رہیں۔ ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔
مزیدخبریں