ایشیا کپ فائنل:سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیدی
05:55 PM, 11 Sep, 2022
دبئی: یو اے ای میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دیدی۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 147 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم 5 رنز بنا کر پویلین لوٹے، فخر زمان صفر پر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان اور افتخار احمد نے 59 گیندوں پر 71 رنز کی پارٹنر شپ بنائی اور ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی۔تاہم فتخار احمد 31 گیندوں پر 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔محمد رضوان صرف 6 رنز بنا سکے،خوشدل شاہ 2، آصف علی صفر اور شاداب خان نے 8 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے پرامود مدوشن نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ ونندو ہسارنگا تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سری لنکا کی جانب سے ابتدائی 5 وکٹیں 58 رنز پر گرنے کے بعد دھنن جیا ڈی سلوا اور بھنوکا راجا پکسے نے شاندار شراکت داری قائم کی،راجا پکسے نے 71 رنز بنائے۔ دھنن جیا ڈی سلوا 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ونندو ہسارنگا 36 رنز بنا سکے۔کوشل میڈس صفر اور پتھون نسانکا 8 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ، شاداب خان، افتخار احمد اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسن علی اور عثمان قادر کی جگہ نسیم شاہ اور شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم کا اعتماد بلند ہے فائنل میں پہنچنا ایک خواب ہے ایونٹ میں ہر کھلاڑی نے پرفارم کرکے دکھایا ہے۔ سری لنکن کپتان شناکا کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے بولنگ ہی کرتے لیکن اچھی کارکردگی دکھا کر فائنل جیتنے کی کوشش کریں گے۔