پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرگئی

04:52 PM, 11 Sep, 2023

احمد علی
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گرگئی۔ تفصیلات کے مطابق وہاڑی سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے میاں محمد افضل کریم بیٹو نے پارٹی چھوڑ دی ہے۔ محمد افضل کریم بیٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان ہم تو ہم ہیں ،غیر معینہ مدت کے لیے پارٹی چھوڑ دی۔ 9 مئی کے واقعات کی مزمت کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ صحت کے مسائل کی وجہ سے پارٹی تاخیر سے چھوڑی، ابھی کسی پارٹی کو جوائن نہیں کر رہا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کے خلاف ایک مہم چلائی گئی۔
مزیدخبریں