کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم پکڑاگیا

11:49 AM, 11 Sep, 2024

ویب ڈیسک: لاہور میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ سےورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو 13 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی شکایت سے متعلق کال موصول ہوئی جس کے مطابق لاہور کے بھاٹی گیٹ میں ایک شخص نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

 کالر کے مطابق بچی گلی میں کھیل رہی تھی ملزم اسے بھلا پھسلا کراپنے گھر لے گیا۔ والدین نے تلاش شروع کی تو گھر سے شور سنائی دیا جہاں ملزم بچی سے زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری طور پر پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔ پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر والدین کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ترجمان سیف سٹیز کا کہناہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم  کو حراست میں لے لیا۔مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ترجمان سیف سیٹیز کا کہنا ہے کہ والدین نے بروقت کارروائی کرنے پر سیف سٹی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ خواتین کسی بھی شکایت کی صورت میں ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتیں ہیں۔

مزیدخبریں