ویب ڈیسک:اس سال ایشیا کے سب سے طاقتور طوفان سپر ٹائفون یاگی نے چین، فلپائن اور ویتنام میں تباہی مچا دی ہے۔ اس دوران سیاحوں کی سیلفی لیتے ہوئے چین کے دریائے کیانٹانگ کے بہتے پانی میں پھنسنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین کے ایک سیاحتی مقام پر کئی سیاح سیلفی لینے کے دوران موج کی زد میں آگئے، وائرل کلپ میں سیاحوں کو دریائے کیانٹانگ کے کنارے سیلفیز لینے کے دوران بہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی سیاح سیلفی لے رہے ہوتے ہیں اس دوران دریائے کیانٹانگ کی طاقتور دھاریں انہیں بہا لے جاتی ہیں۔ ان میں سے کئی اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو پاتے ہیں جبکہ کئی جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ ایک ایکس ہینڈل نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وارننگ، کافی پریشان کن ویڈیو (اور میں اسے وارننگ کے طور پر پوسٹ کررہا ہوں) چند دن پہلے چین کے دریائے کیانٹانگ کے قریب سیلفی لیتے ہوئے کئی لوگ بہہ گئے۔
واضح رہے کہ اس پوسٹ کی 6,91,000 سے زیادہ لوگوں تک رسائی ہوئی، ویڈیو نے بہت سارے رد عمل کو جنم دیا جس میں ایک نے سیاحوں کو تیز لہر کے دوران سیلفی لینے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے لکھا کہ کیا یہ لوگ بیوقوف ہیں؟ جو والدین بچوں کو اپنے ساتھ لے جا رہے ہیں؟ ایک اور نے لکھا فکری مسائل سے دوچار لوگوں کا ایک گروپ۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ فطرت ہمیشہ جیتتی ہے، اسے کبھی کم نہ سمجھو۔