ویب ڈیسک: انسداددِہشتگردی عدالت اسلام آباد نے شعیب شاہین کی 26نمبر چنگی توڑپھوڑ کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق انسداددِہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے شعیب شاہین کی ضمانت منظور کی۔پراسیکیوٹرراجانوید اور شعیب شاہین کے وکلاء نے دلائل دیے۔
یاد رہے کہ شعیب شاہین کے خلاف تھانہ نون میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔تھانہ نون میں درج مقدمہ میں ضمانت منظور ہونے کے باجود شعیب شاہین کی رہائی ممکن نہیں۔ شعیب شاہین تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہیں۔