ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، پاکستان نے جاپان کو شکست دیدی

04:59 PM, 11 Sep, 2024

(ویب ڈیسک ) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی  میں   پاکستان نے جاپان کو شکست دیدی۔ پاکستان 5 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگیا۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی چین میں ہو رہی ہے۔ پاکستان نے اپنا تیسرا میچ جاپان کیخلاف کھیلا۔ کھیل کے دسویں منٹ میں ندیم احمد نے پہلا گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔

دوسرے کواٹر میں سفیان خان نے ایک اور گول کر کے پاکستان کی برتری دگنی کردی تاہم صرف 7 منٹ بعد  ہی جاپان نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے ایک گول کا خسارہ کم کیا۔

دونوں ٹیموں نے  چوتھے کواٹر میں کوئی گول نہ کیا۔

واضح رہے کہ   ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی یہ پہلی کامیابی ہے اس سے قبل کھیلے گئے دونوں میچ ڈرا ہو گئے تھے۔

مزیدخبریں