پی ٹی آئی   رہنماؤں  کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ، تحقیقات کیلئے اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل

05:17 PM, 11 Sep, 2024

(ویب ڈیسک ) پی ٹی آئی   رہنماؤں  کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ کی  تحقیقات کیلئے اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دیدی  گئی۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ، اسلام آباد پولیس نے تحقیقات کے لئے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ارسلان شاہزیب ٹیم کے سربراہ ہوں گے۔ایس پی آرگنائز کرائم اور صدر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔اس کے علاوہ  ایس ایچ او سنگجانی اور انویسٹی گیشن آفیسر بھی تحقیقاتی  ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ٹیم تحقیقات اور  گرفتاریوں کے حوالے سے اقدامات کرے گی، ٹیم کے سربراہ  ہر 2  دن بعد مقدمے کی تحقیقات کے حوالے سے رپورٹ دیں گیں۔

 تحقیقات کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد کو تحریری رپورٹ پیش کی جائے گی۔

آئی جی اسلام آباد کی جانب سے  باقاعدہ   نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا  ہے۔

مزیدخبریں