لیڈی پولیو ورکر سے مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین، حقیقت کیا نکلی؟

11:25 PM, 11 Sep, 2024

ویب ڈیسک: جیکب آباد میں اغوا اور مبینہ زیادتی کے واقعے میں لیڈی پولیو ورکر نے بیان تبدیل کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق متاثرہ خاتون نے کہا کہ اغوا اور زیادتی نہیں ڈکیتی کےارادے سے مجھے زدوکوب کیا گیا تھا، پولیو ورکر نے ڈپٹی کمشنر کے بیان کو غلط قرار دے دیا, ڈی سی نے لیڈی پولیو ورکر سے مبینہ اغوا اور زیادتی کا بیان دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے بااثر شخص کی ہدایت پر خاتون کا بیان تبدیل کرایا, پولیس نےخاتون کو ہسپتال سے نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا ہے جہاں خاتون نے بیان تبدیل کر دیا۔

 وزیرداخلہ سندھ نے جیکب آباد میں لیڈی پولیو ورکر سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی جیکب آباد سے تفصیلات طلب کر لیں۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیےتمام تر اقدامات کیےجائیں۔

مزیدخبریں