چند روز میں 10لا کھ کورونا ویکسین پاکستان پہنچنے والی ہیں

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ چند روز میں دس لا کھ کورونا ویکسین پاکستان پہنچنے والی ہیں جبکہ اپریل میں کئی ملین کورونا ویکسین کے پاکستان آنے کی امید ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے قوم کو ایک نوید سنائی ہے کہ کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے آرڈر دے دیا گیا ہے ٗ چند ہی دنوں میں سائنو فارم کی دس لاکھ جبکہ کین سینو کی 60ہزار ویکسین پاکستان پہنچ جائیں گے ٗ کئی لاکھ کورونا ویکسین کے حوالے سے معاملات طے ہو رہے ہیں جو اپریل میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے قوم کو یہ خوشخبری سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعے سنائی ٗ فیصل سلطان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ گزشتہ رات میری ڈاکٹر ٹیڈروز سے بہت سود مند گفتگو ہوئی ٗ جس میں کورونا ویکسین کے مسلسل میسر ہونے کے امکانات پر بھی بات ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں