150 ارب کی ٹیکس چھوٹ ختم، ٹیکس ترمیمی آرڈیننس جاری

فاسلام آباد (پبلک نیوز) 150 ارب کی ٹیکس چھوٹ ختم کر دی گئی۔ صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کر دیا۔ آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ ٹیکس قوانین میں 75 سے زائد ترامیم کی گئی ہیں۔

62 اداروں کو ٹیکس کریڈٹ کی سہولت دے دی گئی۔ کاروباری مقامات پر این ٹی این یا بزنس کارڈ آویزاں کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔ این ٹی این آویزاں نہ کرنے پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ فریش گریجویٹس کو حاصل ٹیکس چھوٹ بھی واپس لے لی گئی۔

پی سی بی سمیت کھیلوں کی تمام تنظیموں کی ٹیکس چھوٹ ٹیکس کریڈٹ میں تبدیل کر دی گئی۔ فلم انڈسٹری کے لیے ٹیکس چھوٹ بھی واپس لے لی گئی۔ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ، شریف ٹرسٹ، عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کو حاصل ٹیکس چھوٹ برقرار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں