سچن ٹنڈولکر بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

نئی دہلی(پبلک نیوز) بین الااقومی کرکٹ کےسابق مایہ ناز کھلاڑی سچن ٹنڈولکر بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔

سچن ٹنڈولکر کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ انہوں نے بتائی گئیں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کیں تاکہ وہ اس مہک وباء سے دور رہیں تاہم ان میں معمولی علامات کے ساتھ کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انکے گھر کے باقی افراد کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر لی ہیں اور خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے لیے نیک تمناوں کا اظہار  کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے حال ہی میں روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی مہم میں حصہ لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں