پنجاب میں کورونا وائرس کے ریکارڈ2823کیسز

لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب میں کرونا وائرس کے وار مزید تیز چوبیس گھنٹوں میں ریکارڈ 2823 نئے کیسز سامنے آگئےپنجاب میں کرونا وائرس کی مجموعی تعداد 212,918 ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز جاری ہیں ٗ 1725 نئے کیسز سامنے آگئے پنجاب کے دیگر اضلاع ننکانہ 5، قصور 14، شیخوپورہ 64، راولپنڈی 149، جہلم 6، اٹک 3، چکوال 4، مظفرگڑھ 1، حافظ آباد 13 اور گوجرانوالہ میں 89کیسز رپورٹ ہوئے ۔

سیالکوٹ 85، نارووال 5، گجرات 33، منڈی بہاؤالدین 14، ملتان 124، خانیوال 6، راجن پور 1، لیہ 1، ڈیرہ غازی خان 1 اور وہاڑی میں 3 کیس سامنے آئے ۔فیصل آباد 188، چنیوٹ 3، ٹوبہ ٹیک سنگھ 44، جھنگ 8 اور رحیم یار خان میں 31 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرسرگودھا 56، میانوالی 5، خوشاب 56، بہاولنگر 7، بہاولپور 25، لودھراں 14، بھکر 4، ساہیوال 20، پاکپتن 4 اوراوکاڑہ میں 12 کیس سامنے آئے۔

کورونا وائرس سے مزید 39 ہلاکتیں، اموات کی کل تعداد 6,227 ہوچکی ہے۔اب تک 3,755,082 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 184,297 ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں