’’باپ‘‘ سے متعلق بیان مریم نواز کی چھوٹی سوچ ہے

لاہور ( ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی سے متعلق بدزبان راج کماری کا بیان قابل مذمت ہے اور یہ ان کی چھوٹی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے لکھا کہ پیپلزپارٹی کی PDM سے علیحدہ صف بندی کے بعد جعلی راجکماری کنیزوں اور چیلوں کے درمیان صف ماتم بچھائے بیٹھی ہے۔ پیپلزپارٹی زندہ باد کے نعرے لگانے والی جعلی راجکماری کی سکڑتی ہوئی جماعت اس تذبذب کا شکار ہے کہ اب بھی پیپلزپارٹی زندہ باد کا نعرہ لگائیں یا پھر سے بدزبانی پر اتریں؟

فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی سے متعلق بدزبان راجکماری کا بیان قابل مذمت، چھوٹی سوچ کا عکاس ہے۔ کرپٹ ظل سبحانی کے گھٹیا طرز سیاست پرعمل پیرا کم ظرف راجکماری اتحادیوں کو اپنی منشا کےمطابق ہانکنا چاہتی ہے لیکن PDM کی باقی ماندہ جماعتیں عقل سے عاری راجکماری کی آواز پر لبیک کہنے کو تیار نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں