مسجد الحرام میں رمضان کے لیے کورونا ایس او پیز کا اعلان

مکہ مکرمہ: رمضان المبارک میں مسجد الحرام میں عبادت کیلئے نئے کورونا ایس او پیز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

نئے ایس او پیز کے مطابق حرم شریف میں افطاری کی تقسیم پر پابندی ہو گی جبکہ اعتکاف بھی معطل رہے گا۔ طواف کے دوران خانہ کعبہ کو چھونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مسجد الحرام میں تراویح کی نماز بھی دس رکعتوں تک محدود کر دی گئی، مطاف میں نماز کی ادائیگی پر بھی پابندی ہو گی۔ زائرین حرمین الشریفین میں صرف کھجور اور پانی ساتھ لے جا سکیں گے، آب زم زم صرف بوتلوں میں دستیاب ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں