کورونا کیسز: بھارت دنیا میں دوسرے نمبر پر آ گیا

06:14 AM, 12 Apr, 2021

حسان عبداللہ

نئی دہلی(پبلک نیوز) کورونا کے بڑھتے کیسز میں بھارت نے برازیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کووڈ 19 کے کیسز کے لحاظ سے بھارت دنیا میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔ بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 1 لاکھ 68 ہزار 912 نئے مریض سامنے آ گئے۔

1 کروڑ 53 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ بھارتی شہری کووڈ 19 سے متاثر ہیں، 904 نئی ہلاکتوں سے بھارت میں مرنیوالوں کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار 179 ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق3 کروڑ 12 لاکھ سے زیادہ کووڈ مریضوں کے ساتھ امریکا پہلے نمبر پر ہے۔

مزیدخبریں