ٹک ٹاک لائیو: ایک نوعمر نےحادثے کے شکار بچے کو کیسے بچایا؟

06:37 AM, 12 Apr, 2021

حسان عبداللہ

امریکی ریاست نیو ہیمپشائر میں ایک 13 سالہ لڑکے نے ایک ہزار کلومیٹر سے بھی زیادہ فاصلے پر حادثے کا شکار ہونے والے بچے کو بچانے میں مدد کی۔

تفصیلات کے مطابق لڑکے نے ٹک ٹاک ایپلی کیشن پر براہ راست نشریات میں دیکھا کہ 12 سالہ ٹرینٹ جیرٹ ورجینیا میں اپنی کواڈ بائیک پر سوار تھا کہ اس کا ایکسیڈنٹ ہوا تاہم اس دوران براہ راست براڈکاسٹ بند نہیں ہوئیں۔ بچہ موٹر سائیکل کے نیچے پھنس گیا، ٹرینٹ چیخا اور ایک فون نمبر دیا، کڈن نے اس نمبر پر فون کیا اور بیس منٹ بعد ٹرینٹ کو بچایا گیا، اسے صرف معمولی چوٹیں آئیں۔

کڈن کو اپنی ذہانت کے لیے دنیا بھر سے مبارکباد اور تعریف کے پیغامات موصول ہوئے۔ کڈن نے مقامی میڈیا کو ایک بیان میں کہا اچانک اس کا فون رک گیا اور میں نے اسے چیختا ہوا سنا۔ یہ خوفناک تھا کیونکہ اسے خطرہ تھا۔

ٹرینٹ نے اس بارے میں کہا کہ "میں اپنی دادی کے فون نمبر کو بول کر چیخ رہا تھا کیونکہ یہ واحد نمبر تھا جو مجھے یاد تھا۔ ۔" اس نے مزید کہا "میں سانس نہیں لے سکتا تھا، کڈن نے موقع کی مناسبت سے بالکل ٹھیک کام کیا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق کڈن ٹریکٹ پر ٹرینٹ کی پیروی کرتا ہے کیونکہ دونوں ماہی گیری اور کواڈ بائیک کا شوق رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں