اوورسیز پاکستانیوں کی وطن سے محبت اور کمٹمنٹ غیرمتزلزل ہے، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں وبا کے باوجود اوورسیز پاکستانیوں نے10 ماہ میں ریکارڈ 2 ارب ڈالر بھیجے،ترسیلات زر مارچ میں گزشتہ سال کی نسبت 43 فیصد زیادہ ہے، ترسیلات زر میں 26 فیصد اضافے پر سمندرپار پاکستانیوں کے شکرگزار ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس، وفاقی وزیر اسد عمر نے این سی او سی اجلاس کی صدارت کی، رمضان کے دوران پابندیوں اور ایس او پیز سے متعلق اہم فیصلے متوقع، نئی پابندیوں کے حوالے سے عملدرآمد کے طریقہ کار پر مشاورت کی گئی۔
ملک بھرمیں کورونا کی تیسری لہربےقابو، 4 ہزار 584 نئے کیس رپورٹ،مزید 58 مریض جاں بحق،اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 501 ہوگئی، فعال کیسز 75 ہزار 266 تک جاپہنچے، 6 لاکھ34 ہزار 835 مریض صحت یاب بھی ہوچکے۔
پشاور ایل آر ایچ میں کوروناکے مریضوں کی تعداد329 تک پہنچ گئی، ترجمان کےمطابق آئی سی یو میں24 مریض داخل ہیں، روزانہ کی بنیاد پر بیڈز کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جارہا ہے، ایل آر ایچ میں کورونا کے مریضوں کےلئے380 بیڈز مختص کئے گئے ہیں۔
کووڈ 19 کے کیسز کے لحاظ سے بھارت دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا،24 گھنٹوں کے دوران1 لاکھ 68 ہزار912 نئے مریض سامنے آگئے،1 کروڑ53 لاکھ30 ہزار سے زیادہ بھارتی شہری کورونا سے متاثرہوچکے ہیں،904 نئی ہلاکتوں سے بھارت میں مرنیوالوں کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار179 ہوگئی،3 کروڑ12 لاکھ سے زیادہ کووڈ مریضوں کے ساتھ امریکہ پہلے نمبر پر ہے۔
لیگی رہنما میاں جاوید لطیف میں کورونا وائرس کی تشخیص، عدالت کا وکیل کو کل میڈیکل رپورٹس پیش کرنے کا حکم، سیشن عدالت میں لیگی رہنما پر حکومت اور ریاستی اداروں کیخلاف تقاریر کرنے کے الزام میں عبوری ضمانت پر سماعت کی جارہی ہے، عدالت نے تفتیشی افسر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کررکھی ہے۔