” پیپلزپارٹی، اے این پی سے بلا مشروط معافی مانگی جائے“

09:57 AM, 12 Apr, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ استعفی ایٹم بم ہیں آخری ہتھیار ہونے چاہیے،جسے استعفی دینا ہے وہ شوق سے دے ٗاے آر ڈی، اے پی ڈی ایم میں شوکاز نوٹس کی مثال نہیں ملتی ٗکسی کو باہر جانے کی جب اجازت دی گئی تو کوئی شوکاز نوٹس نہیں ملا ٗ پی ڈی ایم قیادت پیپلزپارٹی اور اے این پی سے معافی مانگے ٗ اپوزیشن میں سیاست برابری کی بنیاد پر ہوتی ہےٗ پیپلزپارٹی کی سی ای سی نے نام نہاد شوکاز نوٹس کو مسترد کردیا ہے ٗ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس ڈیل کی معلومات نا پارلیمان میں رکھے گئے ہیں نا عوام کو کچھ بتایا گیا ہے ٗیہ معلومات ہم نے آئی ایم کے ڈاکیومنٹس سے حاصل کی ہیں۔یہ کام بند کمرے میں آئی ایم ایف کے ساتھ کرنے ہیں تو بجٹ بضی ان سے بنوالیں ٗعوام کے بنک کو آرڈیننس کے تحت آئین سے بالاتر کرنا چاہتے ہیں ٗآرڈیننس کے تحت بنک عدالت کو بھی جواب نہیں دے سکتا ٗیہ پاکستان کی خود مختاری پر تاریخی حملہ ہے ٗیہ آرڈیننس پارلیمان میں بھی نہیں لایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم اس آرڈیننس کی مخالفت کریں گے ٗمیں اس آرڈیننس کو عدالت میں بھی چیلنج کروں گا ٗپہلے دن سے پیپلز پارٹی حلومت کی معاشی پالیسی کی مخالف رہی ہے ٗآئی ایم ایف ڈیل کے مخالف رہے ہیں ٗحکومت نے ڈیل کو رینیو کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ 500 ملین ڈالر کا لون لیا ہے اسکی بھی مزمت کرتے ہیں ٗیہ ڈیل عوام دشمن ڈیل ہے ٗیہ ڈیل عوام کے مفاد کے خلاف ہے ٗاسکا پورا دبائو عام آدمی پر ہے اسکی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ٗپاکستان کو اس ڈیل سے نکلنا چائیے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ملک کے لوگ بے روزگاری دیکھ رہے ہیں اسی وجہ سے پیپلز پارٹی کی سی ای سی اس آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں ٗرمضان میں بھی اس آرڈیننس کے خلاف مہم چلائیں گے ٗمزدوروں پر اتنا بوجھ ڈالیں جتنا وہ برداشت کر سکیں گے ٗگیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے معیشت پر اثر ہوتا ہے ۔
مزیدخبریں