مظفر گڑھ (ویب ڈیسک) مدرسہ کے استاد نے تشدد کرتے ہوئے بچے کی جان لے لی۔ والد کا کہنا ہے کہ بیتے کے سر اور چہرے پر ڈنڈے سے تشدد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں استاد کے تشدد سے طالب علم جاں بحق ہو گیا۔ بچے والد نے الزام عائد کیا کہ استاد ڈنڈوں سے تشدد کرتا رہا۔ سلمان کی حالت بگڑنے پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو لے گئے۔ بیٹا جانبر نہ ہو سکا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے دے دی گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد حقائق کا اندازہ لگایا جائے گا۔ واقعہ کی ایف آئی آر تھانہ سٹی کوٹ ادو میں درج کر لی گئی۔ ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس چھاپے مارنے میں مصروف ہے۔