ویب ڈیسک: پاکستان میں ایسے ایسے ہیرے پڑے ہیں جن کی مثال نہیں ملتی۔ مارشل آرٹ چمپئن فاطمہ نسیم بھی ان میں سے ایک ہیں۔ فاطمہ نسیم نے بھارتی ریکارڈ توڑتے ہوئے ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔
فاطمہ نسیم نے دنیا کی کم عمر ترین مارشل آرٹس کھلاڑی کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں جگہ بنائی۔ یہ ریکارڈ انھوں نے 242 ایلبو اسٹرائیکس مارتے ہوئے بنایا تھا۔ کرن اونیال نے 258 ایلبو اسٹرائیکس کے ساتھ فاطمہ کا ریکارڈ توڑ دیا۔
فاطمہ نسیم نے اپنا ریکارڈ صرف 4 ماہ کے اندر اندر دوبارہ حاصل کر لیا۔ بھارتی کھلاڑی کرن کے مقابلہ میں انھوں نے 272 ایبلو اسٹرائیک مارے اور بھارت سے ریکارڈ چھین کر کے اپنے ملک کے نام کیا۔