رحیم یار خان: چینی مہنگی بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

11:48 AM, 12 Apr, 2021

شازیہ بشیر

رحیم یار خان (پبلک نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم کی خلاف ورزی، انتظامیہ حرکت میں آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چینی زائد نرخوں پر فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنررحیم یار خان کا کہنا ہے کہ زائد نرخوں پر چینی کی فروخت پر دوکانداروں کے خلاف 34 مقدمات درج، 9 دوکاندار گرفتار، لاکھوں کے جرمانے عائد کیے گئے۔ حکومت پنجاب کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق دوکاندار کو چینی 82 روپے فی کلو بیچنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں