حوثی باغیوں نے یمنی ماڈل کو اغوا کر لیا

12:16 PM, 12 Apr, 2021

حسان عبداللہ

ویب ڈیسک: عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یمن سے تعلق رکھنے والی معروف ماڈل انتصار الحمادی کو ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے سہیلیوں سمیت اغوا کر کے ایک نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

نشریاتی ادارے کے مطابق یہ واقعہ یمن کے دارالحکومت صنعاء میں پیش آیا، یمنی ماڈل کی سہلیوں اور دیگر افراد نے کہا ہے کہ حوثی عناصر نے صنعا میں واقع علاقے حدہ میں پیدل چلتے ہوئی الحمادی پر حملہ کیا اور اسے حراست میں لیکر کسی نامعلوم مقام منتقل کر دیا۔ تاہم اس متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آ سکیں ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں اور جلد کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔

ادھر ایک مقامی نشریاتی ادارے کے مطابق ماڈل کو اس کی دیگر سہیلیوں یسرا، ابتسام اور رابعہ کے ساتھ اغواء کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا کہ انتصار الحمادی ایک فیشن ماڈل ہیں جبکہ حوثی ملیشیا اس پیشے کو جرم سمجھتی ہے۔

واضح رہے کہ انتصار حمادی 2001ء کو پیدا ہوئیں ۔ ان کے والد یمنی جبکہ والدہ ایتھوپیا سے تعلق رکھتی ہیں۔ انتصار حمادی ماڈلنگ کرتی ہیں۔ انتصار نے'سدالغریب' فلم سیریز اور 'غرابہ البن' نامی فلموں میں ‌بھی کم عمر اداکارہ کا کردار نبھایا ہے۔

مزیدخبریں