پیٹرول بحران: ندیم بابر کے بعد ڈی جی آئل بھی برطرف

12:24 PM, 12 Apr, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) پیٹرول بحران کی انکوائری کا معاملہ، پیٹرول بحران کے حوالے سے قائم انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد شروع، ڈی جی آئل ڈاکٹر شفیع آفریدی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آئل ڈائریکٹوریٹ ڈاکٹر عمران احمد قائم مقام ڈی جی آئل تعینات کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری پیٹرولیم میاں اسد حیاء الدین تاحال عہدے پر برقرار رہیں گے۔ سیکرٹری پیٹرولیم نے چھٹی کے لیے درخواست اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جو بھجوائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول بحران سے متعلق اہم ریکارڈ غائب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے تاحال سیکرٹری پیٹرولیم کی چھٹی کی درخواست منظور نہیں کی۔ انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر شفیع آفریدی اور سیکرٹری پیٹرولیم میاں اسد حیاء الدین کو عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کی تھی۔

واضح رہے کہ معاون خصوصی ندیم بابر کو پہلے ہی ان کے عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے۔

مزیدخبریں