دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

12:25 PM, 12 Apr, 2021

حسان عبداللہ

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جا رہے اس اہم مقابلے میں قومی ٹیم کے سکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ٹیم میں اوپنر فخر زمان اور باولر حارث رؤف کی جگہ شرجیل خان اور محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم نے 189 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر پورا کیا تھا۔

مزیدخبریں