عالمی ادارہ صحت نے ویکسین کے باوجود کورونا بڑھنے کی وجہ بتا دی

12:28 PM, 12 Apr, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک: عالمی وبا کورونا وائرس نے ایک طرف پوری دنیا کو لاک ڈاؤن میں جکڑ رکھ دیا ہے تو دوسری جانب ہر انسان کے دل میں ڈر بٹھا دیا ہے کہ وہ شاید کورونا کی لپیٹ میں آنے والا اگلا شخص ہے۔پوری دنیا میں موجود سات ارب انسان اس امید پر تھے کہ ویکسین بنے گی تو کورونا وائرس کا خاتمہ ہو جائے یا کم از کم اس میں کمی واقع ہو گی لیکن یہ کووڈ 19 ہے کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا بلکہ بڑھ رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے اس حوالے سے واضح کر دیا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے کے بعد ہم احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کر دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ عالمی وائرس بے قابو ہو کر پھیلتا چلا جا رہا ہے۔ ویکسین کے حوالے سے یہ سمجھا جا رہا ہے کہ اگر ویکسین لگوا لی ہے تو اب کورونا پاس سے بھی نہیں گزرے گا۔

ترجمان عالمی ادارہ صحت مارگریٹ ہیرس کے مطابق کورونا وائرس اس لیے بھی بڑھ رہا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں اگر ویکسین آ گئی ہے تو یہ عالمی وبا ختم ہو جائے گی جو قطعاً ایک غلط فہمی ہے۔

مزیدخبریں