پیپلز پارٹی کا سی ای سی اجلاس میں اہم ترین فیصلہ، شوکاز نوٹس پر پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی سے استعفے دیئے جائیں گے۔
سی ای سی اجلاس میں طے کیا گیا کہ راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان اور قمرزمان کائرہ آج اسٹیرنگ کمیٹی سے استعفے دے دیں گے۔ پی ڈی ایم ایک سیاسی اتحاد ہے کوئی جماعت کسی کی ماتحت نہیں۔
پی پی پی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ شوکاز نوٹس دے کر دانستہ اپوزیشن اتحاد کو ناقابل تلافی نقصان پہچانے کی کوشش کی گئی۔ پی ڈی ایم کو فعال رکھناہے تو پیپلز پارٹی اور اے این سے معافی مانگی جائے۔