ویب ڈیسک: مقبول ترین ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ذوالقرنین اقبال کی شادی کے بعد نئی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر سامنے آنے والی ویڈیو فن سے بھر پور ہے۔
ذوالقرنین اور کنول گزشتہ دنوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ شادی کے بعد ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی رہیں۔ ان کی کئی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں۔ اب شادی کے کچھ دنوں بعد ان کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ایک ساتھ ویڈیوز بنا رہے ہیں۔ اس سے قبل دونوں الگ الگ ویڈیوز بناتے تھے۔ ان ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انھوں نے اپنی شادی سے متعلق بھی مذاح پر مبنی ویڈیو بنائی ہے۔
خیال رہے کہ کنول آفتاب 12 ملین فالورز کے ساتھ دوسری مقبول ترین خاتون ٹک ٹاکر ہیں جبکہ ذوالقرنین 11 ملین فالورز کے ساتھ لڑکوں میں پہلے نمبر کے ٹک ٹاکر ہیں۔ کنول آفتاب ' اے پلس' پر شو کی میزبان بھی ہیں۔