پشاور (پبلک نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ چار وزراء کو کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں کل چار وزراء سے گورنر شاہ فرمان حلف لیں گے۔ حلف اُٹھانے والوں میں عاطف خان، شکیل خان، فضل شکور اور فیصل امین گنڈاپور شامل ہوں گے۔
خیال رہے کہ سندھ کابینہ میں بھی ردوبدل کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جس میں کچھ نئے وزراء کو شامل کیا جائے گا جبکہ کچھ وزراء سے قلمدان واپس لیے جائیں گے۔