ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا
12:38 PM, 12 Apr, 2022
کراچی ( پبلک نیوز ) انٹر بینک میں کاروبار کےاختتام پر ڈالر 91 پیسے مزید سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 182.3 سے کم ہوکر 182.20 پر بند ہوا، جمعہ سے اب تک ڈالر کے بھاؤ 6 روپے 16 پیسے کم ہوچکےہیں۔ ڈالر کی قدر میں کمی سے قرضوں میں 800 ارب روپے کی کمی ہوچکی ہے۔ خیال رہے کہ 7 اپریل کو ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 188 روپے 18 پیسے پر بند ہوا تھا ۔