وزیراعظم کانواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنےکاحکم

04:35 PM, 12 Apr, 2022

احمد علی
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) وزیر اعظم شہبازشریف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنےکاحکم دےدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نےلندن میں‌پاکستانی مشن کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنےکاحکم دیا،اس حوالے سے لندن میں پاکستانی مشن کوہدایات دی گئیں ، نوازشریف سفارتی پاسپورٹ پروطن واپس آئیں گے۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی عام پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نےاسحاق ڈار کو بھی سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا تاہم سفارتی عملے نے واضح کیا کہ اسحاق ڈار کو سفارتی پاسپورٹ جاری نہیں کیا جا سکتا جس کے بعد عام پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا گیا۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف علاج کی غرض سے تقریباً دو سال سے لندن میں مقیم ہیں۔
مزیدخبریں