انٹر بینک میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا

05:29 PM, 12 Apr, 2023

احمد علی
انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافےکا سلسلہ تھم گیا ہے اور آج ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں آج کاروبارکے اختتام پر امریکی ڈالر 1 روپے 81 پیسے سستا ہوگیا ہے ۔ 1 روپے 81 پیسے سستا ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 62 پیسےکا ہوگیا ہے ۔ گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 288 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر ایک روپیہ کم ہو کر 294 روپے ہے ۔
مزیدخبریں