عید کےآخری روزدعوتوں کا سلسلہ جاری،تفریح گاہوں میں بھی عوام کا رش

08:32 AM, 12 Apr, 2024

ویب ڈیسک: ملک بھر میں عیدالفطر کا تیسرا روز بھی خوب جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے اور گہما گہمی جاری ہے۔

 تفصیلات کے مطابق عید کے پہلے اور دوسرے روز تفریحی مقامات پر شہریوں کا ہجوم رہا، آج تیسرے روز بھی شہری تعطیلات کا خوب فائدہ اٹھا رہے ہیں، بچوں نے بڑوں کی جیبیں خالی کرانے کے منصوبے تیار کیے ہوئے ہیں۔

میٹھی عید کے آخری روز خوب کھابے جاری ہیں اور  سیر سپاٹے، ملاقاتوں اور دعوتوں کا سلسلہ بھی جاری  ہے۔

پہلے دو دنوں کی طرح تیسرے روز بھی شہریوں نے پکنک منانے کی غرض سے پارکوں، تفریح گاہوں اور موج مستی کے پروگرام بنا لیے ہیں، تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آج بھی گہما گہمی جاری  ہے۔

لوگوں کا اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے عید ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

عیدالفطر کی خوشیاں یادگار بنانے کیلئے سیاح وادی سوات پہنچ گئے
عیدالفطر کی خوشیاں یادگار بنانے کے لیے ملک بھر سے سیاح وادی سوات پہنچ گئے، جہاں حسین موسم میں وادی کا حسن مزید نکھر آیا ہے۔

عید کی خوشیوں کا مزا دوبالا کرنے کیلئے ملک بھر سے سیاحوں نے خوبصورت نظاروں اور خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے وادیِ سوات کے سیاحتی مقامات کا رخ کرلیا ہے۔

سیاح ملم جبہ میں دلفریب نظاروں کے ساتھ ساتھ چیئرلفٹ میں سیرکرکے گویا ایک ٹکٹ میں دو مزے لے رہے ہیں۔ سیاح کہتے ہیں کہ یہاں کا فطری حسن دیکھ کرواپس جانے کو دل نہیں کرتا۔

 ملم جبہ کے علاوہ سیاحوں کی بڑی تعداد وادیِ کالام، مہوڈنڈ اور گبین جبہ میں بھی موجود ہے، جہاں پروہ سکون کے چند لمحات کو یادگاری بنا رہے ہیں۔

مزیدخبریں