پبلک نیوز: آرمی پبلک سکول پشاور کےبچوں نے پاک فوج کےجوانوں کوعید کی مبارکباد دی۔ سکول کے بچوں نے اپنے محافظوں کے ساتھ محبت کا انوکھا انداز اپنایا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کو عید کی مبارکباد ننھے پھولوں نے دی ۔آرمی پبلک اسکول پشاور کے بچوں نے پاک فوج کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے عید کی مبارکباد پیش کی۔
سکول کے بچوں نے اپنے انداز میں عید کارڈز پر پاک فوج کی بے پناہ قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ بچوں نے پاک فوج کے بلند حوصلوں، غیر متزلزل جذبوں اور ساتھ کھڑے رہنے سمیت مختلف پیغامات بھیجے ہیں۔
بچوں نے دشمن عناصر کو واضح پیغام دیا کہ وطن عزیز کے دفاع کیلئے پوری قوم ایک ہے۔