بدنام زمانہ امریکی اسٹار او جے سمپسن انتقال کرگئے

11:49 AM, 12 Apr, 2024

ویب ڈیسک : افواہوں ، الزامات اور اسکینڈلز میں گھرے سابق امریکی اسٹار فٹبالر و اداکار او جے سپمسن 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی اسٹار فٹبالر و اداکار او جے سپمسن کینسر میں مبتلا تھے جو ان کیلئے جان لیوا ثابت ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آنجہانی سمپسن اپنی سابقہ بیوی اور اس کے محبوب کے قتل کے الزامات کے باعث برسوں خبروں کی زینت بنے رہے۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ او جے سمپسن کو ڈرامائی مقدمے میں تمام الزمات سے بری کر دیا گیا تھا۔

خلوئی کاردیشان  بھی اوجے سمپسن کی موت پرتعزیت کے لئے لاس اینجلس میں دیکھا گیا ہے ، تاہم اس کی بہن اور خالہ نے اس کی تردید کی ہے۔ 

یادرہے خلوئی کاردیشان 1995 میں بدنام زمانہ نکول براؤن سمپسن کے قتل کے مقدمے کے دوران اس کی قانونی دفاعی ٹیم کا حصہ تھی اوراو جے سمپسن کی قریبی دوست رہ چکی ہیں۔

مزیدخبریں