آنکھوں کی بینائی چھیننے والا خاموش مرض

05:40 PM, 12 Apr, 2024

 ویب ڈیسک  :خاموشی سے اندھا کردینے والا مرض۔۔۔۔۔ آنکھوں کی بیماری گلا کوما تیزی سے پھیلنے لگی۔
گلاکوما‘ ایک ایسی ہی بیماری ہے جو حالیہ دنوں میں کافی زیادہ حد تک عام ہو رہی ہے۔ اس بیماری کے پھیلنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ زیادہ تر اس کا آغاز بنا کسی قسم کی علامات کے بغیر ہوتا ہے اور اس وقت تک اس کے بارے میں علم نہیں ہوتا جب تک کہ متاثرہ فرد کی بینائی کافی حد تک جا چکی ہوتی ہے۔
اور یہی وجہ ہے کہ اس بیماری کے بڑھ جانے کے بعد بینائی کو بحال کرنا ممکن نہیں رہتا۔

گلاکوما کی بیماری

گلاکوما ایک ایسی بیماری ہے جو آنکھوں کو متاثر کرتی ہے۔ اس بیماری میں انکھوں کو دماغ سے جوڑنے والی نسوں پر اثر پڑتا ہے۔
برطانوی ہیلتھ سروس این ایچ ایس کے مطابق اس کی وجہ ایسا مائع ہوتا ہے جو آنکھوں میں اکھٹا ہو کر نسوں پر دباؤ ڈالتا اور ان کو نقصان پہنچاتا ہے۔
گلاکوما سے متاثرہ افراد کی بینائی متاثر ہونا شروع ہو جاتی ہے اور اگر ابتدائی مرحلے میں اس کی تشخیص نہ ہو اور علاج نہ شروع کیا جائے تو بینائی مکمل طور پر کھو سکتی ہے۔
یہ بیماری تقریباً ہر عمر کے افراد کو ہی متاثر کرتی ہے لیکن 70 سے 80 سالہ افراد میں اس بیماری کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔

  گلاکوما کی علامات

آنکھوں میں شدید درد کی شکایت
متلی کا احساس اور الٹیاں آنا
آنکھوں کا لال ہو جانا
سر میں درد کی شکایت
آنکھوں کے گرد نرمی کا احساس
دھندلی نظر کی شکایت
  گلاکوما کی اقسام
  گلاکوما کی بہت سی اقسام ہوتی ہیں لیکن ان میں سے سب سے عام ’اوپن اینگل گلاکوما‘ ہوتی ہے جس میں متاثرہ فرد کی آنکھ بتدریج برسوں میں متاثر ہوتی ہے۔
اس کی ایک اور قسم کا نام ’اکیوٹ اینگل گلاکوما‘ ہے جو کافی نایاب ہے۔ ’سیکنڈری گلاکوما‘ بھی ایک اور قسم ہے جو آنکھوں کی سوزش یا پھر یووائٹس نامی بیماری کی وجہ سے لاحق ہو سکتی ہے۔
گلاکوما کی ایک اور قسم ہے جس کو ’کانجینیٹل گلاکوما‘ کہتے ہیں اور یہ بھی کافی نایاب ہوتی ہے۔ گلاکوما کی یہ قسم کم عمری میں ہوتی ہے جس میں آنکھ غیر معمولی طرز کی نظر آتی ہے۔
گلاکوما کیوں ہوتا ہے؟
 عمر بڑھنے کے ساتھ گلاکوما ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے تاہم زیادہ تر 40 سال سے زیادہ عمر کے افراد میں گلاکوما ہوتا ہے۔
نسل: افریقی اور ایشیائی نسل کے افراد میں گلاکوما ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
خاندان: اگر آپ کے والدین یا بہن بھائیوں میں سے کسی کو یہ بیماری ہو چکی ہے تو پھر آپ میں اس بیماری کے ہونے کے امکانات موجود ہیں۔
دل کے مسائل: جن افراد کو ذیابطیس ہو یا پھر بینائی کے کوئی اور مسائل ہوں، ان میں بھی گلاکوما ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
اب تک یہ حتمی طور پر معلوم نہیں کیا جس سکا ہے کہ گلاکوما سے بچنے کا طریقہ کیا ہے تاہم باقاعدگی سے آنکھوں کا معائنہ کروانے سے اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے اور اس کا جلد علاج بھی ممکن ہو سکتا ہے۔


 

مزیدخبریں